وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹ کبھی نیوٹرل نہیں ہوتے، نگراں وزیراعظم سیاستدان کو ہونا چاہیے۔
اپنے بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے، عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے عزم و حوصلے کے ساتھ دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
25 جولائی کو ضلع خیبر کے علاقے میں علی مسجد میں خودکش حملے سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ بےگناہ لوگوں کی شہادت اور مقدس مقامات کی بےحرمتی کے واقعات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
رانا ثناءاللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں گے تو بھرپور استقبال کریں گے۔ یہ تجویز ہے کہ سیاستدان کو نگراں وزیراعظم ہونا چاہیے، تجویز ہے کہ ٹیکنو کریٹ یا ریٹائرڈ جج کو نگراں وزیراعظم نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ غلط ہے کہ ہماری پارٹی نے نگراں وزیراعظم کےلیے اسحاق ڈار کا نام دیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس شیڈول میں نہیں ہے، پرانی مردم شماری پر صرف ایم کیو ایم کو اعتراض تھا اس پر تو سب کو اعتراض ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ پنجاب کو بھی مردم شماری پر اعتراض ہے، اس مردم شماری کو نوٹیفائی کیا گیا تو تنازع بڑھے گا۔
Comments are closed.