چیف جسٹس پاکستان قاضی فائر عیسیٰ نے ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے دلائل نہ دینے پر نظرِ ثانی درخواست مسترد کر دی۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ دلائل نہ دینے پر وکیل پر برہم ہو گئے۔
چیف جسٹس پاکستان نے وکیل فیاض شیرازی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیس کے میرٹ پر دلائل دیں، بتائیں آپ کی درخواست قابلِ سماعت ہے؟
وکیل فیاض شیرازی نے کہا کہ ہمارا کیس زائد المیعاد ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالت آپ کا کیس سننا چاہتی ہے آپ کہہ رہے ہیں کہ زائد المیعاد ہے، آپ کلرک نہیں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے یہ بھی کہا کہ آپ کا بڑا احترام ہے کیونکہ آپ سینئر وکیل ہیں اور آپ کا بڑا مرتبہ ہے۔
Comments are closed.