حکومت کی جانب سے آج پیش کیے جانے والے بجٹ میں ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے پر جرمانہ لگانے کی تجویز زیرِ غور ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیکس ریٹرن تاخیر سے فائل کرنے پر بھی جرمانہ لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔
سیکشن 165 کے تحت ود ہولڈنگ اسٹیٹمنٹ فائل نہ کرنے پر 2 ہزار روپے جرمانے کی تجویز ہے۔
ٹیکس ڈیفالٹ کرنے پر یومیہ 2 سو روپے اضافی جرمانے کی تجویز ہے۔
ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے پر زیادہ سے زیادہ جرمانہ 25 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
Comments are closed.