اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری ایک بار پھر مؤخر کر دی گئی ہے۔
وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس منعقد ہوا۔
ذرائع کے مطابق ای سی سی کے اجلاس میں ذیلی کمیٹی ٹیکسٹائل پالیسی میں معاون خصوصی تابش گوہر کو شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ذیلی کمیٹی ٹیکسٹائل پالیسی کا جائزہ لے کر دو ہفتوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.