پیریکم ربیع الاول 1445ھ18؍ستمبر 2023ء

ٹیکسلا: محبت میں ناکامی پر طالب علم کی خودکشی کی کوشش

انجینئرنگ یونیورسٹی ٹیکسلا کےطالب علم نے محبت میں ناکامی پر مبینہ خودکشی کی کوشش کی ہے، جسے ناکام بنا دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم نےخودکشی کی کوشش سے پہلے ایک طالبہ پر قاتلانہ حملہ کیا، جسے یونیورسٹی کے دیگر طلباء نے ناکام بنادیا۔

طالب علم نے مبینہ طور پر محبت میں ناکامی پر حملہ اور خود کشی کی کوشش کی، جسے زخمی حالت میں بے نظیر بھٹو شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کی کوشش کرنے والے طالب علم کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.