جمعرات 10؍ذوالحجہ 1444ھ29؍جون 2023ء

ٹیکساس میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

امریکی ریاست ٹیکساس کے تمام شہروں میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی۔ عید کے بڑے اجتماعات ہیوسٹن، ڈیلس، آسٹن سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں منعقد ہوئے۔

ہیوسٹن میں نماز عید کے بڑے اجتماعات کا اہتمام مسجد صابرین، مریم اسلامک سینٹر اور النور مسجد میں کیا گیا جبکہ ڈیلس کی مدینہ مسجد ، مکہ مسجد سمیت 70 سے زائد دیگر مساجدوں میں بھی عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ 

جن میں ہزاروں مسلمانوں بشمول خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد نے میں شرکت کی۔

ہیوسٹن کی مسجد صابرین میں نماز کی امامت عالم دین توقیر شاہ نے جبکہ ڈیلس مدینہ مسجد میں علامہ بابر رحمانی نے کی، علمائے کرام نے عید کے خطبات میں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمٰعیلؑ کی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

علمائے کرام، مشائخ عظام اور مفتیان کرام نماز کی ادائیگی کے بعد اسلام کی حقیقی سربلندی، امت مسلمہ کی سلامتی جبکہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے خصوصی دعائیں کیں۔ 

نمازِ عید کے بعد پاکستان نژاد امریکیوں نے گلے مل کر ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی اور  بعدازاں فارم اور سلاٹر ہاؤس جاکر قربانی کا فریضہ ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.