امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول میں 19 بچوں اور 2 اساتذہ کو قتل کرنے والا شخص اپنی دادی کا بھی قاتل نکلا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ سیلواڈور راموس نے اسکول میں دھاوا بولنے سے قبل اپنے گھر میں ہی ایک زندگی کا چراغ گل کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اسکول جانے سے قبل اس نے اپنی دادی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 19 کمسن بچے اور 2 ٹیچرز ہلاک ہوئے تھے۔
غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ ملزم کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
پولیس نے اسکول میں فائرنگ کرنے والے 18 سالہ نوجوان سیلواڈور راموس کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔
Comments are closed.