اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کا تیسرا اور آخری دن پاکستان کے نام

ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کا تیسرا اور آخری دن پاکستان کے نام رہا، دو گولڈ میڈلز اپنے نام کرلیے۔ پاکستان نے اوور آل چیمپئن شپ میں بھی ٹیم اور انفرادی سلور میڈلز جیتے۔

پاکستان نے ٹینٹ پینگ ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کے عرفان محمود چیمپئن شپ کے دوسرے بہترین پلیئر قرار پائے۔

مجموعی چیمپئن شپ میں سعودی عرب کے 292.5 جبکہ پاکستان کے 275 پوائنٹس ہیں۔

پاکستان نے تیسرے دن کا ٹیم اور انفرادی گولڈ میڈل جیتا، پاکستان ٹیم نے تیسرے دن 294 پوائنٹس حاصل کیے، سعودی عرب کے 289 اور بھارت کے 276.5 پوائنٹس رہے۔

تیسرے روز رنگ اینڈ پیگ، لیمن اینڈ پیگ کے بعد لانس اور سوورڈ ریلے ہوئیں، پاکستان کے تصور عباس نے تیسرے دن کا انفرادی گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے 100 فیصد اہداف حاصل کرکے 84 پوائنٹس حاصل کیے۔

اوور آل چیمپئن شپ میں پاکستان نے 570 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، سعودی عرب نے 581.5 پوائنٹس کے ساتھ ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ جیت لیا، بھارت 548.5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.