بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹینس کی دنیا پر راج کرنے والے راجر فیڈرر ریٹائر

ٹینس کی دنیا پر راج کرنے والے راجر فیڈرر نے ٹینس کو الودع کہہ دیا، وہ نم آنکھوں کے ساتھ کورٹ سے رخصت ہوئے۔

ٹینس کے عظیم کھلاڑی اور 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے راجر فیڈرر لیور کپ میں آخری بار ایکشن میں نظر آئے، ان کے حریف سمجھے جانے والے رافیل نڈال ان کے ڈبلز کے ساتھی کے طور پر کھیلے۔

لیور کپ میں نڈال اور فیڈرر کی جوڑی کو جان سوک اور فرانسس ٹیافو نے شکست دی۔

امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کی جانب سے سوئٹزرلینڈ کے مایہ ناز ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر کو ریٹائرمنٹ کلب میں خوش آمدید کہا گیا ہے۔

میچ کے اختتام پر فیڈرر اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے اور کورٹ میں موجود اپنی بیوی، بچوں اور ساتھی کھلاڑیوں کو گلے لگا کر رو پڑے۔

رافیل نڈال بھی اپنے ساتھی کھلاڑی کی رخصت کے موقع پر آبدیدہ ہو گئے۔

میچ کے اختتام پر بات کرتے ہوئے راجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ یہ ایک شاندار دن رہا میں خوش ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.