بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹینس اسٹار پیٹرا کویٹوا نے اپنے کوچ سے منگنی کر لی

ٹینس اسٹار پیٹرا کویٹوا نے اپنے کوچ سے منگنی کر لی، کویٹوا 2016ء سے جیری وانک کی کوچنگ میں کھیل رہی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹینس اسٹار پیٹرا کویٹوا نے اپنے کوچ جیری وانک سے منگنی کر لی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔

2 مرتبہ کی ومبلڈن چیمپئن پیٹرا کویٹوا 2016ء سے جیری وانک کی کوچنگ میں کھیل رہی ہیں، کوچنگ کے دوران ہی دونوں کی دوستی ہوئی اور اب منگنی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے پیٹرا کویٹوا نے کہا کہ ایک خوش خبری  ہم آپ سب کو بتانا چاہتے ہیں کہ میں نے منگنی کے لیے ہاں کر دی ہے، جس کا اعلان ہم خاص جگہ پر کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ومبلڈن چیمپئن نے منگنی کا اعلان آل انگلینڈ لان ٹینس کلب میں کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.