جمعہ7؍جمادی الاول 1444ھ 2؍دسمبر 2022ء

ٹینس اسٹار عقیل خان کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

پاکستان کے نامور ٹینس اسٹار عقیل خان نے ٹینس کورٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عقیل خان نے کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ برس ریٹائر ہو جائیں گے۔

ٹینس اسٹار نے کہا کہ ٹینس چھوڑنے کو دل نہیں کر رہا لیکن اب اپنے جسم و توانائی کو بھی دیکھنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے دوسرے کھلاڑی ذمہ داری لیں گے اور پاکستان ٹینس کو آگے لے کر بڑھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.