بدھ29؍ربیع الاول 1444ھ26؍اکتوبر 2022ء

ٹینس اسٹار عشنا سہیل انگلینڈ میں ٹریننگ کیوں حاصل کر رہی ہیں؟

پاکستان کی ٹینس اسٹار عشنا سہیل نے انگلینڈ میں ٹریننگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس دوران وہ لندن کی لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والے ٹورنامنٹس میں بھی شرکت کریں گی۔

عشنا سہیل نے لندن میں اپنے پہلے ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا، جہاں پر انہیں فائنل میں برطانیہ کی کھلاڑی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے عشنا سہیل نے کہا کہ مستقبل کے ایونٹس کے لیے لندن میں ٹریننگ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہاں ٹریننگ کی ہے اور اس کے ساتھ باقاعدگی سے ٹورنامنٹس بھی ہوتے ہیں جن میں سخت مقابلہ ہوتا ہے۔

ٹینس اسٹار عشنا سہیل نے کہا ہے کہ یہ عیدالاضحی ماضی سے بہت مختلف ہے، اس مرتبہ عید پر شاپنگ نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ چار ہفتے لندن میں ٹریننگ کروں گی اور ٹورنامنٹس بھی کھیلوں گی۔

عشنا سہیل نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز اور فیڈ کپ کی تیاری کا اچھا موقع ملے گا، میں انٹرنیشنل ایونٹس میں اچھی کارکردگی کے لیے لندن میں ٹینس کھیل رہی ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے ٹائٹل حاصل کرنا ہدف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.