جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بھارتی حکومت کو کیا مشورہ دیا؟

ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بھارتی حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ڈیوس کپ کے ساتھ ساتھ کرکٹ ٹیم بھی پاکستان بھیجے۔

ایک بیان میں اعصام الحق نے کہا ہے کہ بھارت کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آنا چاہیے، سیکیورٹی فورسز کی وجہ سے ملک میں امن ہے۔

ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ اور دیگر ٹیمیں بھارت بھیج سکتا ہے تو بھارتی ٹیموں کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ سے متعلق میرٹ پر فیصلہ کیا، ڈیوس کپ کھیلنے کے لیے بھارت کے پاس پاکستان نہ آنے کی کوئی وجہ نہیں، بھارتی حکومت کا انڈین ٹینس ٹیم پر کوئی دباؤ ہوگا۔

اعصام الحق کا کہنا ہے کہ انڈین ٹیم کو ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے پاکستان ضرور آنا چاہیے ، پاکستان میں کھیلوں سے پیار کرنے والے لوگ رہتے ہیں، بھارتی حکومت اپنی ٹیمیں پاکستان نہ بھیج کر بڑی غلطی کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.