سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا وننگ کامبی نیشن بنا ہوا ہے اس میں بغیر کسی وجہ کے تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق، شعیب اختر اور سکندر بخت نے کہا کہ بابر اعظم کی کپتانی میں موجودہ ٹیم ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ ہے۔
سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا آج نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے متعلق کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف جو کچھ بھی کیا ﷲ کا شکر ہے وہ بالکل ٹھیک ہوا، اس لئے کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں۔
سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اسپنرز، فاسٹ بالرز، بیٹسمین، آل راؤنڈرز اور مڈل آرڈر پورا ہے، یہ واحد ٹیم ہے جو ورلڈ چیمپئن بن سکتی ہے۔
واضح رہے کہ آج بابر الیون ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گی، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا۔
Comments are closed.