ٹیسٹ کرکٹر عابد علی انسداد پولیو مہم کا حصہ بن گئے، ان کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے سب کو آگے آنا چاہیے۔
انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں عابد علی گورنمنٹ میاں میر اسپتال پہنچے جہاں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
تقریب میں انسداد پولیو پروگرام پنجاب کی ہیڈ سیدہ رملا علی بھی شریک تھیں۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عابد علی نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے پولیو ورکرز سے تعاون کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو پولیو کے دو قطرے ہر بار پلائیں کیونکہ اسی طرح پولیو سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ وہ دل کے عارضے سے بہتر ہو رہے ہیں، انہوں نے ٹریننگ کیمپ میں بھی حصہ لیا اور قومی ٹیم میں واپسی کے لیے پرامید ہیں۔
Comments are closed.