بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد عبداللّہ شفیق کا پہلا پیغام

چٹاگانگ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے قومی کرکٹر عبداللّہ شفیق نے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر عبداللّہ شفیق نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جوکہ اُن کے ٹیسٹ ڈیبیو کے دوران لی گئی تھیں۔

ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے عبداللّہ شفیق نے لکھا کہ ’تمام تعریفیں اللّہ رب العزت کے لیے ہیں۔‘

عبداللّہ شفیق نے لکھا کہ ’اپنے ملک پاکستان کی نمائندگی کرنا اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا، میرے لیے فخر کی بات ہے۔‘

قومی کرکٹر نے کہا کہ ’ڈیبیو میچ میرے لیے ایک یادگار اور ناقابل فراموش لمحہ تھا، وہ احساس جسے میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔‘

چٹا گانگ میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے قومی کرکٹر عبداللّہ شفیق شاندار اننگز کھیلنے کے بعد ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگے۔

اُنہوں نے شائقین کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’نیک خواہشات کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ اور مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

واضح رہے کہ پاکستان بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں ڈیبیو کرنے والے عبداللّہ شفیق نے اپنی دونوں اننگز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔

چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلادیش کے خلاف شاندار اننگز کھیلنے والے قومی کرکٹر عابد علی نے دُعاؤں کی اپیل کردی۔

عبداللّہ شفیق نے پہلی اننگز میں 162 گیندوں پر 52 رنز بنائے جبکہ میچ کی دوسری اننگز میں 129 گیندوں پر 73 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.