انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کل اوول میں شروع ہو گا۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
بھارت کی ٹیم دوسری مرتبہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیل رہی ہے، 2021 میں پہلی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی۔
فاتح ٹیم کو بھاری انعامی رقم دی جائے گی، فاتح ٹیم کو 1.6 ملین ڈالرز ملیں گے جبکہ رنرز اپ کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ کھیلنے والی 9 ٹیموں کے لیے 3.8 ملین ڈالرز کی رقم رکھی گئی ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ڈرا، ٹائی یا ختم کر دیا گیا تو آسٹریلیا اور بھارت کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا جائے گا، 12 جون فائنل کا ریزرو ڈے ہو گا، 5 دنوں میں ضائع ہونے والے کھیل کے لیے ریزرو ڈے استعمال کیا جا سکے گا۔
آسٹریلیا کی قیادت پیٹ کمنز اور بھارت کی قیادت روہت شرما کریں گے۔
Comments are closed.