انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 296 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
ٹیسٹ چیمپئن کے فائنل میں آسٹریلیا کو بھارت پر پہلی اننگز میں 173 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
بھارت کی طرف سے پہلی اننگز میں اجینکیارہانے 89، شردل ٹھاکر 51 اور رویندرا جڈیجا 48 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
روہیت شرما 15، چتیشور پجارا اور ویرات کوہلی 14،14، شبمین گل اور محمد شاملی 13، 13 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے 3، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ اور کیمرون گرین نے 2، 2 جبکہ نیتھن لائن نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 121 اعشاریہ 3 اوورز میں 469 رنز بنائے تھے۔
Comments are closed.