جمعرات 8؍محرم الحرام 1445ھ27؍جولائی 2023ء

ٹیسٹ چیمپئن شپ: بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان ٹاپ پوزیشن پر آگیا

پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

دو میچز میں دو فتوحات کے ساتھ قومی ٹیم کے کی کامیابی کا تناسب (پی سی ٹی) 100 فیصد ہے۔ 

بھارتی ٹیم 66.67 فیصد کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ 

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے 24 پوائنٹس ہوگئے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز پاکستان کی پہلی سیریز تھی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹیموں کی درجہ بندی پوائنٹس پر نہیں بلکہ پوائنٹس کے تناسب پر کی جاتی ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.