پیر10؍جمادی اوّل 1444ھ5؍دسمبر2022ء

ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے کا خواب پورا ہوگیا، ہیری بروک

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر ہیری برو ک نے کہا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ انگلش ٹیم کےلیے اچھا جا رہا ہے۔

دوسرے دن کے اختتام پر پریس کانفرنس کے دوران ہیری بروک نے کہا کہ ہمیں بالکل بھی دباؤ محسوس نہیں ہوا، مزید بہتر کھیل پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اُن کا ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری اسکور کرنے کا خواب پورا ہوگیا ہے، انگلینڈ نے 2 دن میں کئی ریکارڈز توڑے۔

ہیری بروک نے مزید کہا کہ اچھے وقت پر اچھا فیصلہ ہی ٹیم کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پنڈی ٹیسٹ جیسی پچ پر پہلے کبھی نہیں کھیلا، نہیں لگتا کہ مجھے اس پچ پر دوبارہ کھیلنے کا موقع ملے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.