جمعرات 8؍محرم الحرام 1445ھ27؍جولائی 2023ء

ٹیسٹ سیریز کے بعد 7 کھلاڑی سری لنکا میں ہی قیام کریں گے

سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کے بعد 7 کھلاڑی سری لنکا میں ہی قیام کریں گے۔

کپتان بابر اعظم، عامر جمال، امام الحق، نسیم شاہ، حسن علی اور سرفراز احمد لنکا پریمیئر لیگ کھیلیں گے۔ لیگ 30 جولائی سے شروع ہوگی

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کےلیے کینیڈا روانہ ہوں گے۔

شاہین آفریدی، ابرار احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور نعمان علی ہفتے کو کراچی پہنچیں گے۔

عبداللّٰہ شفیق اور محمد ہریرہ ہفتے کو سیالکوٹ جبکہ سلمان علی آغا لاہور پہنچیں گے۔

فزیوتھیراپسٹ کلف ڈیکون بھی ہفتے کو لاہور پہنچیں گے جبکہ مورنی مورکل اور گرانٹ بریڈبرن آسٹریلیا، اینڈریو پٹک اور ڈرائیکس سائمان جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.