بدھ29؍ربیع الاول 1444ھ26؍اکتوبر 2022ء

ٹھٹھہ: گٹکا، مین پوری مافیا کا سرغنہ تاحال گرفتار نہ ہوسکا

ٹھٹھہ پولیس تاحال گٹکا اور مین پوری مافیا کے سرغنہ کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

پولیس نے گٹکا مافیا کے گرفتار 6 ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت حیدر آباد میں پیش کیا، عدالت نے تمام ملزمان کو 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ٹھٹھہ پولیس کے مطابق 2 روز قبل گودام پر چھاپے کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 7 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق ٹھٹہ گٹکا مافیا کے سرغنہ اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.