ٹھٹھہ میں جھمپیر کے قریب کوئلہ کی کان میں پھنسے مزدور کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی۔
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کے مطابق 12 سال کے لڑکے سمیت 8 کان کنوں کی لاشیں 3 دن پہلے نکال لی گئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ جھمپیر تھانہ میں کوئلہ کی کان کے 4 مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ڈی سی ٹھٹھہ نے یہ بھی کہا کہ حفاظتی اقدامات ہونے تک تمام کوئلہ کی کانوں کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ 6 روز قبل برساتی پانی کوئلے کی کان میں بھرنے سے 9 کانکن پھنس گئے تھے۔
Comments are closed.