سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر میں کشتیاں الٹنے کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے 3 ماہی گیروں کی تلاش کے لیے نویں روز بھی آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو آپریشن میں پاک بحریہ اور مقامی غوطہ خورحصہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 22 جنوری کو تیز طوفانی ہواؤں کے باعث حجامڑو کریک اور کائر کریک کے مقام پر 3 کشتیاں اُلٹ گئی تھیں جس کے نتیجے میں 46 ماہی گیر لاپتہ ہو گئے تھے۔
ان 46 میں سے 34 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا تھا جبکہ بقیہ 12 ماہی گیروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا تھا۔
اس آپریشن کے نتیجے میں اب تک 9 ماہی گیروں کی لاشیں مل چکی ہیں اور 3 کی تلاش اب بھی جاری ہے۔
Comments are closed.