سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے قبرستان میں 13 اگست کو سپردِ خاک کی گئی خاتون کی لاش کی نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر بے حرمتی کی اور لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔
انتقال کرنے والی خاتون کو 13 اگست کو ٹھٹھہ کے نواحی علاقے غلام اللّٰہ میں واقع شاہ عنایت قبرستان میں دفنایا گیا تھا۔
علاقہ مکینوں نے خاتون کی لاش قبرستان کے قریب کھیت میں پڑی دیکھ کر ورثاء اور پولیس کو اطلاع دی۔
خاتون کے ورثاء کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
علاقہ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال مکلی منتقل کر دی ہے۔
Comments are closed.