ٹھٹھہ میں جھمپیر کے قریب کوئلے کی کان میں داخل ہونے والے سیلابی ریلے میں پھنس کر جاں بحق ہونے والے 8 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ تاحال ایک کان کُن کی تلاش جاری ہے۔
ڈی سی غضنفر قادری کے مطابق 4 دن گزر جانے کے باوجود ایک کان کن کا پتہ نہیں چل سکا، کان کن کی تلاش جاری ہے، بارش کےباعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ 4 روز قبل ٹھٹھہ میں جھمپیر اور مٹنگ کے قریب تیز بارش کے بعد سیلابی ریلا 390 فٹ گہری کان میں داخل ہو گیا تھا۔
کوئلہ کان میں برساتی پانی بھر جانے سے 9 کان کن پھنس گئے، 8 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں جن میں ایک 12 سالہ بچہ بھی شامل تھا۔
Comments are closed.