پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم پر احتجاج کے معاملے پر عمران خان کا پالیسی بیان سامنے آگیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کےخلاف درخواستوں پر نظر ثانی کے عمل کا آغاز کل ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ نظر ثانی کا یہ عمل 26 اپریل تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ زمان پارک میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر احتجاج کیا تھا۔
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 162 لاہور سے ظہیر عباس کھوکھر کو ٹکٹ نہ ملنے پر ان کے حمایتی کارکن سراپا احتجاج بن گئے۔
پنجاب اسمبلی کے ایک اور حلقہ پی پی 158 لاہور کے پی ٹی آئی کارکنان نے بھی زمان پارک میں احتجاج کیا۔
کارکنوں نے پی پی 158 سے مہر شرافت علی کو ٹکٹ دینے کی مخالفت کی۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ عمران خان پی پی 158 سے کسی مقامی رہنما کو ٹکٹ دیں۔
Comments are closed.