پیر10؍شوال المکرم 1444ھ یکم مئی 2023ء

ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی کارکنوں کے قیادت پر کرپشن کے الزامات

 راولپنڈی میں پی پی11 پر چوہدری عدنان سے پارٹی ٹکٹ واپس لینے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے  قیادت پر کرپشن کے الزامات عائد کردیے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما چوہدری عدنان نے کہا کہ ہمیں پی ٹی آئی کا کھلاڑی چاہیے لال حویلی کا بھکاری نہیں۔

چوہدری عدنان نے کہا کہ عارف عباسی عمران خان کا نہیں لال حویلی کا امیدوار ہے، عمران خان نے انہیں ٹکٹ دیا تھا، شیخ رشید نے رات کو سازش کی، پتا ہے رات کو ٹیبل پر بیٹھ کر کون پیسے بانٹتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معلوم ہے جلسوں اور ریلیوں کے پیسے کہاں سے آتے ہیں، عارف عباسی کی کرپشن سامنے آنے پر اسے آر ڈی اے سے ہٹایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ عمران خان نے پی پی11 سے چوہدری عدنان کا ٹکٹ واپس لے کر عارف عباسی کو دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.