بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹوکیو اولمپکس کے بعد اب کھیلوں کا کونسا ایونٹ توجہ کا مرکز؟

اولمپکس کھیلوں کا اختتام ہوگیا، جہاں تماشائیوں کے بغیر ہی تمام ایونٹس منعقد ہوئے جس کی وجہ صرف اور صرف کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا تھا۔ 

دنیا بھر میں مقبول اس ایونٹ کو تماشائیوں نے اسٹیڈیم جاکر تو نہ دیکھا لیکن اس ایونٹ سے ٹیلی ویژن اور لائیو اسٹریمننگ سے محظوظ ہوتے رہے۔ 

اپنی مکمل رعنائیوں کے ساتھ ٹوکیو اولمپکس کا اختتام ہوگیا ہے، تاہم اس کے بعد اب دنیا بھر کی توجہ سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے ایونٹ فیفا ورلڈکپ 2022 پر مرکوز ہیں۔ 

آئندہ فیفا ورلڈکپ کے انعقاد کے سلسلے میں کوویڈ 19 سے بچاؤ کے اقدامات اور مختلف مسائل سے متعلق سوال جنم لے رہے ہیں۔ 

ایک جانب جاپان میں بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اولمپکس بغیر تماشائیوں کے ساتھ کھیلا گیا جبکہ تقریباً سوا سال بعد ہونے والے فٹبال ورلڈکپ سے متعلق منتظمین یہ زور دے رہے ہیں کہ ایونٹ فل اسٹیڈیمز کے ساتھ کھیلا جائے۔ 

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ فیفا ورلڈکپ 2022 کورونا وائرس سامنے آنے کے بعد اور اس کے باعث لگی پابندی کے بعد پہلا اسپورٹس ایونٹ ہوگا جو مکمل تماشائیوں کے ساتھ کھیلا جائے گا۔ 

جارج ٹاؤن یونیورسٹی آف قطر کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر ڈینیئل ریچی کا کہنا تھا کہ جو بھی ہو، میں امید کرتا ہوں کہ اسٹیڈیم میں غیرملکیوں سمیت تماشائی موجود ہوں گے۔ 

انھوں نے یہ بھی کہا کہ قطر کورونا وبا کے دوران بھی کھیلوں کے مقابلے منعقد کروانے سے متعلق سرخیل رہا ہے اور اس نے کئی اسپورٹس ایونٹ منعقد بھی کیے ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.