ٹوکیو اولمپکس کے پندرہویں روز امریکا نے مزید 5 گولڈ میڈلز جیت کر چین سے طلائی تمغوں کی تعداد کے فرق کو کم ضرور کرلیا لیکن ٹیبل پر بدستور اُس کی دوسری پوزیشن ہے۔
چین 38 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلے، امریکا 36 سونے کے تمغوں کے ساتھ دوسرے اور میزبان جاپان 27 طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
دُنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلوں کے 15ویں روز سب سے زیادہ 34 گولڈ میڈلز تقسیم کیے گئے، جس میں سے پانچ امریکی ایتھلیٹس کے ہاتھ لگے۔
چینی ایتھلیٹس مزید 2 سونے کے تمغے جیت کر ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔
میزبان جاپان کے ایتھلیٹس 2 گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہے، 27 گولڈ میڈلز کے ساتھ ٹیبل پر اُن کی تیسری پوزیشن برقر ار ہے۔
رشین اولمپک کمیٹی کی 20 گولڈ میڈلز کے ساتھ چوتھی پوزیشن ہے جبکہ ٹاپ فائیو ممالک میں برطانیہ نے پھر سے جگہ بنالی ہے۔
برطانوی ایتھلیٹس 20 سونے اور مجموعی طور پر 63 تمغے حاصل کرکے پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
Comments are closed.