ٹوکیو اولمپکس کے ویمن پارک اسکیٹ بورڈنگ کے مقابلے میں جاپان کی 12 سالہ کوکونا ہیراکی میڈل حاصل کرنے والی سب سے کم عمر ایتھلیٹ بن گئیں۔
12 سالہ کوکونا ہیراکی نے اپنے ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔
میزبان جاپان نے ویمن پارک اسکیٹ بورڈنگ میں سونے اور چاندی کے تمغے حاصل کیے۔
اُنیس سالہ ساکورا نے طلائی جبکہ 12 سالہ کوکونا ہیراکی نے چاندی کا تمغہ جیتا۔
ہیراکی اولمپکس کی تاریخ میں میڈل حاصل کرنے والی دوسری کم عمر ترین ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔
برطانیہ کی اسکائی براؤن کے حصے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا، وہ برطانیہ کی اولمپک کی تاریخ میں میڈل جیتنے والی سب سے کم عمر ایتھلیٹ بن گئیں۔
اس کے علاوہ سب سے دلچسپ بات یہ رہی کہ جب یہ تینوں اپنے اپنے میڈل حاصل کرنے کے لیے پوڈیم پر آئیں تو ان تینوں ایتھلیٹس کی مجموعی عمر صرف 44 سال بنی۔
Comments are closed.