پاکستان کے ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے کے فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے جیولین تھرور کے مقابلوں میں براہ راست فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ٹوکیو اولمپکس میں میڈل تو نہ جیت سکے لیکن قوم کے دل جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔
بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے اولمپکس کے جولین تھرو مقابلے کے فائنل میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
ارشد ندیم نے فائنل راؤنڈ کی پہلی باری میں 82 اعشاریہ 91 میٹر کی تھرو کی جبکہ فائنل راؤنڈ کی پہلی باری میں بھارت کے نیرج چوپڑا کی پہلی تھرو ضائع ہوئی، ٹاپ آٹھ کی پہلی تھرو کے بعد ارشد ندیم دوسرے نمبر پر رہے تھے۔
پہلے تھرو میں بھارت کے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی تھرو 87 اعشاریہ تین میٹر تک گئی، رومانیہ کے الیگزینڈو نوواک نے 77 اعشاریہ 3 میٹر کا پھینکا، جمہوریہ چیک کے ایتھلٹ ویزلی نے 79 اعشاریہ 73 میٹر کا پھینکا، جرمنی کے جولیان ویبر نے 85 اعشاریہ 30 میٹر کا پھینکا۔
بھارت کے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا پہلے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے ارشد ندیم 82 اعشاریہ 40 کا تھرو پھینک کر چوتھے نمبر پر رہے۔
بھارت کے نیرج کمار کی دوسری تھرو 87 اعشاریہ 58میٹر تک گئی، رومانیہ کے الیگزینڈو نوواک کی دوسری تھرو 79 اعشاریہ 29 میٹر تک گئی۔
پاکستان کے ارشد ندیم دوسری باری میں فاؤل کرگئے، ارشد ندیم دوسری باری میں تھرو کرتے ہوئے اوور اسٹیپ کرگئے، پہلے راؤنڈ کی دو باریوں کے بعد ارشد ندیم چھٹے نمبر پر تھے ۔
پہلےراؤنڈ کی تیسری باری میں بھارت کے نیرج چوپڑا کی تھرو 76 اعشاریہ 79 میٹر تک گئی، تیسری تھرو میں 84 اعشاریہ 62 تک گئی، ارشد ندیم تیسری تھرو کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے تھے۔
والدہ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ مسلسل دعا کر رہی ہوں،اللہ پر یقین ہے ارشد ضرور جیتے گا ،میرا شیر ارشد جیت کر آئے گا، میرا دل بہت خوش ہے، ساری قوم کی دعائیں ساتھ ہیں۔
پاکستان کے 24 سال کےارشد ندیم آرڈر کے مطابق نویں نمبر پر نیزہ پھینکنےآئے، میڈل کے حصول میں تمام 12 ایتھلیٹ پہلے تین تین بار نیزے پھینکیں، ابتدائی تین تین باری کے بعد ٹاپ 8 ایتھلیٹس نے مزید تین بار نیزے پھینکیں۔
پاکستان کے کسی اولمپک نے آج تک جیولین تھرور کے مقابلوں میں براہ راست فائنل تک رسائی حاصل نہیں کی اس طرح ارشد ندیم فائنل میں پہنچنے والے پاکستان کے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔
میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم نے ساؤتھ ایشین گیمز میں شاندار پرفارمنس دکھا کر اولمپکس کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
اگر فائنل میں شریک ایتھلیٹس کی اس سیزن کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو ارشد ندیم نے اس سیزن میں سب سے اچھی تھرو 86 اعشاریہ 38 کی تھی۔
ٹوکیو اولمپکس کے ٹاپ 12 میں صرف 3کھلاڑیوں کی اس سیزن میں اب تک ارشد سے اچھی تھرو رہی ہیں جن میں جوہانس ویٹر 96 اعشاریہ 29، نیرج چوپڑا88 اعشاریہ سات، انڈریان مارڈیر 86 اعشاریہ 66کی تھرو کے ساتھ شامل ہیں۔
Comments are closed.