ٹوکیو کے ایک فائیواسٹار ہوٹل نے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے لالٹین ڈائننگ متعارف کرادیا ہے۔
اس لالٹین ڈائننگ میں مہمانوں کو پلاسٹک کے بنے لالٹین نما روشن پیالے سے ڈھک دیا جاتا ہے ۔
لیکن یہ کوئی بندش نہیں ہوتی اس میں موجود شخص نہ صرف کھانا آرام سے کھاسکتا ہے بلکہ سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے سامنے موجود دوست احباب یا دیگر افراد سے گفتگو کرسکتا ہے۔
ہوٹل آنے والے مہمان کو نشست پر بٹھا کر ہوٹل کا عملہ اسے خوبصورت لالٹین نما شفاف اور روشن کور سے ڈھانپ دیتا ہے اور اس طرح مہمانوں کو ڈنر ٹیبل پر ماسک پہننے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔
Comments are closed.