رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ٹوٹی سڑکوں کی وجہ سے کراچی کے شہری کمر درد کے مریض بن گئے ہیں۔
سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ شہر میں گندگی سے مچھروں بیماریوں کی بھرمار ہے، کیا الیکشن کمیشن کو بھی کراچی کے لوگوں کی پرواہ نہیں؟
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ مسائل کی وجہ پی پی اور ایم کیو ایم ہیں، دونوں کو نظر آ رہا تھا کہ ان کی تدفین ہو جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، اس کے خلاف عدالت جا رہے ہیں۔
Comments are closed.