
جنوبی بحرالکاہل میں واقع ٹونگا جزائر کے جنوبی علاقے میں آج زلزلہ آیا ہے۔
یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ٹونگا جزائر کے جنوبی علاقے میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ 40 کلو میٹر کی زیرِ زمین گہرائی میں تھا۔
یورپی زلزلہ پیما مرکز نے پہلے اس زلزلے کی شدت 6.1 بتائی تھی۔
یاد رہے کہ 15 جون کو ٹونگا جزائر کے قریب 7.2 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اُس زلزلے کا مرکز ٹونگا جزائر سے 280 کلو میٹر جنوب مغرب میں 167.4 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
Comments are closed.