ٹورانٹو ایئرپورٹ پر سونے کی چوری: 15 ملین ڈالر کا قیمتی سامان ’غائب‘ کر دیا گیا
کینیڈا کی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ٹورنٹو پیئرسن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سونے کی ڈکیتی کی تحقیقات کر رہی ہے، یہ وہ جگہ ہے جسے اکثر اونٹاریو صوبے میں کان کنی سے نکالے گئے سونے کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
کینیڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ پیر 17 اپریل کو20 ملین کینیڈین ڈالر سے زیادہ مالیت کا سونا اور قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ’انتہائی اہمیت‘ والا ہوائی جہاز کا کنٹینر شام کو ہوائی اڈے پر پہنچا اور اسے کارگو ہولڈنگ کی سہولت میں پہنچا دیا گیا۔
پولیس کا خیال ہے کہ ڈکیتی کی واردات اسی جگہ ہوئی ہے۔
یہ چوری کینیڈا کی تاریخ کی ایک بڑی ڈکیتی ہو سکتی ہے، اس سے قبل 2011 اور 2012 میں گریٹ کینیڈین میپل سیرپ کی چوری ہوئی تھی۔ اس وقت کیوبیک میں ایک سٹوریج سے 18.7 ملین ڈالر مالیت کا 3000 ٹن سیرپ چوری کر لیا گیا تھا۔
پیل ریجنل پولیس کے انسپکٹر سٹیفن ڈیوسٹین نے کہا کہ ان کی ٹیم ’تمام راستوں‘ کی تحقیقات کر رہی ہے اور انھوں نے پیر کے واقعے کو اپنی نوعیت کا واحد واقعہ قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ ہوائی جہاز کے کنٹینر کا سائز تقریباً پانچ مربع فٹ تھا، لیکن وزن کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
حکام نے یہ بتانے سے بھی انکار کر دیا ہے کہ یہ کارگو کس ایئرلائن نے بھیجا تھا، یا کہاں سے آیا تھا اور اس کی منزل مقصود کیا تھی۔
ٹورانٹو سن نے جمعرات کو خبر دی تھی کہ پولیس کے خیال میں اس چوری میں منظم جرائم کے گروہ ملوث تھے۔
Comments are closed.