ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ایلون مسک بتایا کہ وہ ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں اور تمام چڑیوں کو آہستہ آہستہ الودع کہہ دیں گے۔
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں ٹوئٹر صارفین سے بائی ڈیفالٹ ٹوئٹر کے سیاہ رنگ کے حوالے سے ان کی رائے طلب کی، جس مین بیشتر صارفین نے سیاہ رنگ کے حق میں ووٹ دیا۔
انہوں نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اگر آج رات کافی اچھا X لوگو پوسٹ کیا جاتا ہے تو ہم کل پوری دنیا میں لائیو ہو جائیں گے‘۔
ایلون مسک نے گزشتہ روز ’X‘ پر مشتمل مختصر ویڈیو شیئر کی اور بعدازاں گزشتہ شب ٹوئٹر کے صدر دفتر کی تصویر بھی شیئر کی جس پر ’X‘ نمایاں تھا۔
اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر ٹوئٹر کا نیا لوگو ’X‘ ہوگا۔
اسپیس ایکس کے بانی نے گزشتہ روز ’X.com‘ کا یو آر ایل بھی متعارف کروایا اور ’X‘ آج سے لائیو کرنے کا اعلان کیا۔
خیال رہے کہ ایلون مسک نے اپنی ڈی پی بھی تبدیل کرکے ’X‘ کی تصویر نمایا کر دی ہے۔
Comments are closed.