سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کی چڑیا اُڑ گئی، سوشل میڈیا سائٹ کا لوگو باضابطہ طور پر ’X‘ میں تبدیل ہونے کے بعد صارفین نے دلچسپ میمز کے انبار لگا دیے۔
ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو لینڈا یاکارینو کی جانب سے کل صبح ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کرنے کے حوالے سے ٹوئٹ کی گئی اور بعد ازاں ٹوئٹر کا لوگو باضابطہ طور پر تبدیل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے ایلون مسک نے اپنے ایک ٹوئٹ میں یو آر ایل کی تبدیلی کے حوالے سے بھی بتایا تھا کہ اب x.com، twitter.com پر ری ڈائریکٹ ہوگا۔
ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے اس نئے لوگو کو عبوری لوگو کہا گیا ہے، لہٰذا مستقبل میں اس لوگو میں مزید تبدیلی ہوسکتی ہے۔
یہاں ایک نظر صارفین کی جانب سے ٹوئٹر کے لوگو کی تبدیلی کے بارے میں کیے گئے دلچسپ ٹوئٹس پر ڈال لیتے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں بھی عارضی طور پر ٹوئٹر کے روایتی برڈ لوگو کو ڈوگی کوائن کے کتے والے لوگو سے تبدیل کیا گیا تھا۔
ایلون مسک نے 44 بلین ڈالرز کی ڈیل کے عوض ٹوئٹر کا نظام سنبھالنے کے بعد اسے ایکس کورپ نامی ادارے میں ضم کرچکے ہیں جس کے بعد سے اب تک اُنہوں نے اس پلیٹ فارم پر متعدد تبدیلیاں کی ہیں جن میں ٹوئٹر بلیو سروس قابل ذکر ہے۔
لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایلون مسک کے اقدامات اور پالیسیوں پر مسلسل عدم اطمینان کا اظہار کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.