بھارتی ریاست ناگالینڈ کے وزیر تیمجن امنا کو ٹوئٹر نے کانگریس پارٹی کا اکاؤنٹ فالو کرنے کی تجویز دے دی۔
بی جے پی سے تعلق رکھنے والے وزیر نے اپنے منفرد انداز میں کہا کہ وہ کانگریس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ فالو نہیں کرنا چاہتے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے کانگریس کا اکاؤنٹ فالو کیا وہ اب پریشان ہیں۔
بی جے پی وزیر نے لکھا کہ ‘میں گرو جی (نریندر مودی) کے ساتھ خوش ہوں، جنہوں نے فالو کیا وہ اب بھگت رہے ہیں’۔
ٹوئٹر اکثر و بیشتر ایسی تجاویز دیتا ہے جس میں دو مخالفین کو ایک دوسرے کو فالو کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں کانگریس سے تعلق رکھنے والے کئی بڑے رہنماؤں نے پارٹی کو خیرباد کہا ہے۔
Comments are closed.