معروف سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر کے لیے بھارتی سرکاری ایجنٹ کی بھرتی کا معاملہ اب امریکی سینیٹ تک پہنچ گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ کی جوڈیشری کمیٹی 13 ستمبر کو ٹوئٹر اِن کارپوریشن کے سابق سیکیورٹی چیف پیٹر میج زیٹکو کی جانب سے ٹوئٹر پر لگائے گئے الزامات کی سماعت کرے گی۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر کے سابق سیکیورٹی چیف نے ہندوستان اور ٹوئٹر انتظامیہ کے گٹھ جوڑ کا بھانڈہ پھوڑا ہے۔
ٹوئٹر کے سابق سیکیورٹی چیف کے ہندوستان اور ٹوئٹر انتظامیہ کے گٹھ جوڑ کا بھانڈہ پھوڑنے سے پاکستان کے خلاف ٹوئٹر مہم کے تانے بانے ملنے لگے۔
ٹوئٹر کے سابق سیکیورٹی چیف پیٹر میج زیٹکو نے امریکی سکیورٹی اور ایکسچینج کمیشن کے سامنے ٹوئٹر کے دیگر سیکیورٹی مسائل کے ساتھ اس بات کا انکشاف کیا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ٹوئٹر میں اپنا سرکاری ایجنٹ بھرتی کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔
Comments are closed.