ٹیلی ویژن میزبان و سوشل میڈیا اسٹار وقار ذکا کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ملک کا آئندہ وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹس ٹوئٹ اور انسٹاگرام پر سیکڑوں پوسٹس کے ذریعے وقار ذکا کو پاکستان کا وزیر اعظم بنانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے، گزشتہ روز وقار ذکا کے نام کا ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ بھی خوب وائرل اور ٹرینڈنگ پر تھا۔
ہیش ٹیگ ’وقار ذکا نیکسٹ پی ایم‘ (#WaqarZakaNextPM) نے ٹوئٹر پرگزشتہ روز کافی دھوم مچائی ہوئی تھی۔
وقار ذکا کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے اُن کے مداحوں کا کہنا تھا کہ ہم وقار ذکا کو بطور پاکستانی وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔
ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ وقار ذکا وہ واحد انسان ہے جو پاکستان میں ٹیکنالوجی لانے کے لیے اکیلا لڑ رہا ہے، وہ لوگوں کو آن لائن کمانے کا طریقہ سکھارہا ہے۔
انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے وقار ذکا کو سیاست میں قدم رکھنے کا مشورہ بھی دیا جا رہا ہے۔
صارفین کا اپنے پیغامات میں لکھنا ہے کہ وقا ذکا کی کاوشیں نہ صرف ہمارے لیے بلکہ پاکستان کے لیے بھی حیرت انگیز ہیں، وقار ذکا سے درخواست ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم بننے کے لیے وہ جتنی بھی محنت کر سکتے ہیں کریں کیوں کہ وقار ذکا کی سوچ دوسرے سیاستدانوں سے مختلف ہے۔
Comments are closed.