ہفتہ 25؍شعبان المعظم 1444ھ18؍مارچ 2023ء

ٹوئٹر ٹرینڈ چلا کر ایک شخص اپنی گرفتاری نہیں دیتا، مصطفیٰ کمال

سینیئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آج ٹوئٹر ٹرینڈ چلا کر ایک شخص اپنی گرفتاری نہیں دیتا، ٹوئٹر کے ٹرینڈ دیکھ کر ملک میں فیصلے ہو رہے ہیں۔

ایم کیو ایم کے 39ویں یوم تاسیس کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج کا دور ٹی ٹی چلانے کا نہیں بلکہ ٹوئٹر چلانے کا ہے، آج کی متحدہ قومی موومنٹ بالکل الگ اور منفرد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، جب تک ملک میں بلدیاتی انتخابات نا ہوں عام انتخابات نہیں ہونے چاہئیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج ہمیں صوبائی حکومت کے قانون سازوں نے بنیادی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے باوجود کراچی کو بلدیاتی اختیارات اور وسائل نہیں مل رہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے حقوق کی جدوجہد کیلئے یہ سفر جاری رکھے ہوئے ہیں، جو مظلوموں کے ساتھ اور ظالموں کے خلاف ہے اس کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا۔

رہنما ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں ہر زبان بولنے والا مظلوم یہاں موجود ہے، مظلوموں سے کوئی کوتاہی ہو رہی ہے جو ہم اس حال میں ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.