منگل 13؍رمضان المبارک 1444ھ4؍اپریل2023ء

ٹوئٹر نے سعودی عرب میں ’بلیو ٹِک‘ کی اضافی فیس وصول کی

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر نے بلیو ٹِک کے لیے دیگر ملکوں کے مقابلے میں سعودی عرب کے ٹوئٹر صارفین سے زیادہ فیس وصول کی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں جو تنظیمیں اپنے اکاؤنٹ پر بلیو ٹک چاہتی ہیں انہیں امریکا میں موجود تنظیموں سے تقریباً 65 ڈالر زیادہ دینے پڑیں گے۔

ٹوئٹر کے مطابق سعودی عرب میں کسی تنظیم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصدیق کروانے کی فیس 1065.6 ڈالر(4 ہزار سعودی ریال) ہے جبکہ امریکا میں یہ فیس 1 ہزار ڈالر ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تنظیموں سے تقریباً وہی فیس وصول کی جا رہی ہے جو امریکا میں ہے جبکہ کویت، مصر اور مراکش کی تنظیموں کے لیے فیسیں یکساں ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں تنظیموں سے بلیو ٹک کے لیے 1ہزار 7 ڈالر (3700 درہم) وصول کیے جارہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر نے صارفین کے لیے بلیو ٹک کی فیس ماہانہ 8 ڈالر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ٹوئٹر کی جانب سے اعلان کی گیا تھا کہ یکم اپریل سے صارفین کے اکاؤنٹس سے بلیو ٹِک ہٹانےکا آغاز کردیا جائے گا۔

اس حوالے سے ٹوئٹر نے انفرادی صارفین اور تنظیموں سے کہا تھا کہ وہ اپنے بلیو چیک مارکس کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے فلیگ شپ سبسکرپشن پروگرام کے لیے سائن اپ کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.