سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کے اکاؤنٹس سے بلیو ٹِک ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں اب ٹوئٹر ویریفائیڈ کے نام سے بنے اکاؤنٹ نے تمام اکاؤنٹس کو اَن فالو کردیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ’Twitter Verified‘ اکاؤنٹ پر فالوونگ اب ’زیرو‘ پر پہنچ گئی ہے جو کہ اس سے قبل تقریباً 420،000 تصدیق شدہ اکاؤنٹس کو فالو کیے ہوئے تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بلیو سبسکرپشن کے لیے ادائیگی نہ کرنے والے اکاؤنٹس کو ٹوئٹر کی جانب سے یکم اپریل سے بلیو ٹِک ہٹانے کا انتباہ کیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر سب سے پہلے 2009 میں تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے لیے بلیو ٹِک متعارف کرایا گیا تھا تاکہ صارفین کو مشہور شخصیات، سیاستدان، کمپنیاں، برانڈز، خبر رساں اداروں اور عوامی مفاد کے اصل اکاؤنٹس کو پہچاننے میں مدد ملے۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر نے پہلے کبھی تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے لیے کوئی فیس نہیں لی تھی۔
Comments are closed.