اتوار10؍ربیع الثانی 1444ھ 6؍نومبر 2022ء

ٹوئٹر بلیو ٹک مصدقہ اکاؤنٹس، ادائیگی والی متنازع سبسکرپشن سروس کا آغاز

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے ’بلیو ٹک‘ والے مصدقہ اکاؤنٹس کے لیے ادائیگی والی متنازع سبسکرپشن سروس کا آغاز کردیا۔ ’بلیو ٹک‘ کے ماہانہ 8 ڈالر فیس ادا کرنے والے صارفین کو اپنی فیڈ میں کچھ سہولتیں ملیں گی جن میں کم اشتہارات بھی شامل ہیں۔

ٹوئٹر موبائل ایپ نے ایک اپ ڈیٹ شروع کر دی ہے جس کی مدد سے صارفین ٹوئٹر بلیو کے نئے ورژن کے لیے سائن اپ کر سکیں گے۔

اپ ڈیٹ میں بتایا گیا ہے کہ فی الوقت یہ سہولت صرف آئی فون کے لیے ہوگی اور سائن اپ کرنے پر صارفین کو 7.99 ڈالر ماہانہ فیس کے ساتھ ٹوئٹر بلیو ملے گا۔

کمپنی کی ڈائریکٹر پراڈکٹ ڈیولپمنٹ ایسٹر کرافورڈ نے وضاحت کی ہے کہ نئی سروس لائیو ہونا باقی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر ٹوئٹر بلیو کے آغاز کا ہدف 7 نومبر ہے جو امریکا میں وسط مدتی الیکشن سے ایک دن پہلے کی تاریخ ہے۔

اب تک تصدیق کا عمل مفت اور سیاست دانوں، حکومتوں، صحافیوں، مشہور شخصیات اور کھلاڑیوں جیسے صارفین کے اکاؤنٹس کے حقیقی ہونے کا ثبوت تھا۔

ایلون مسک نے اس نظام کو ’جاگیر دار‘ کہہ کر اس کا مذاق اُڑایا تھا۔

ٹوئٹر کے نئے سربراہ نے جمعہ کو کمپنی کے 7500 ملازمین میں سے نصف کو ملازمت سے برطرف کردیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.