حیدرآباد کے علاقے ٹنڈو یوسف میں 12 سالہ لڑکی گلا کٹی لاش ملنے کے واقعے میں پیشرفت ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق پڑوس میں رہنے والی خاتون اور اُس کا دیور 12 سالہ لڑکی کے قتل میں ملوث نکلے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی نے خاتون اور اُس کے دیور کو غیر اخلاقی حرکت کرتے دیکھا تھا۔
خاتون اور اُس کے دیور نے لڑکی کو اس لیے قتل کردیا کہ وہ اُن کے غیر اخلاقی تعلقات کے بارے میں کسی کو نہ بتا سکے۔
پولیس کے مطابق پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا، جس نے اعتراف جرم کرلیا ہے جبکہ دیور فی الحال فرار ہے۔
Comments are closed.