
ٹنڈو محمد خان کے گاؤں بجر خان ٹالپور کے رہائشی 15 سال کے لڑکے سے مبینہ زیادتی اور قتل کامقدمہ مقتول کے قریبی عزیز کے خلاف درج کر لیا گیا۔
مقدمہ شیخ بھرکیو تھانے میں مقتول کے والد سلطان خاصخیلی کی مدعیت میں قریبی عزیز کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق زیادتی اور قتل میں نامزد ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز 15 سالہ لڑکے کی لاش کھیتوں سے ملی تھی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں ابتدائی طور پر زیادتی ثابت ہوئی تھی۔
Comments are closed.