وفاقی کابینہ نے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن جاری کرتے ہوئے پیاز، ٹماٹر درآمد پر ٹیکس چھوٹ سمری کی منظوری دے دی۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے ایف بی آر کی سمری پر ٹماٹر، پیاز پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی جو 31 دسمبر 2022 تک ہوگی۔
ٹماٹر اور پیاز پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس چھوٹ کی بھی منظوری دے دی گئی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.