کراچی میں گزشتہ روز کی موسلادھار بارش کے بعد ٹریک زیر آب آ جانے کی وجہ سے بند کی گئی گرین لائن بس سروس کو صبح آج بحال کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق بی آر ٹی ایس کا ٹریک گزشتہ روز کی تیز بارش کے بعد کئی مقامات پر زیر آب آ گیا تھا۔
اس وجہ سے سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق جمعہ کی صبح ٹریک سے برساتی پانی نکال دیا گیا جس کے بعد دوپہر تک گرین لائن بس سروس مکمل طور پر فعال کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب حکام ماس ٹرانزٹ کے مطابق پیپلز بس سروس بھی اپنے روٹس پر بحال ہے۔
حکام ماس ٹرانزٹ کا بتانا ہے کہ روٹ نمبر ون، 10 اور 2 پر 5 بسیں چل رہی ہیں۔
Comments are closed.