فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی بدولت شوگر سیکٹر سے 11 فیصد سے زائد ریونیو حاصل کرلیا۔
ایف بی آر اعداد و شمار کے مطابق ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے جولائی تا دسمبر 32 اعشاریہ 43 ارب روپے ریونیو اکٹھا کیا گیا۔
ایف بی آر کے مطابق گزشتہ سال اسی دورانیے میں شوگر سیکٹر سے 29اعشاریہ 30 ارب روپے ریونیو اکٹھا ہوا تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں برس ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی بدولت 11 فیصد سے زائد ریونیو صرف شوگر سیکٹر سے حاصل ہوا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے 23 نومبر 2021 کو کیا تھا۔
Comments are closed.